|
بسم اللہ
الرحمن الرحیم
حضرت
پیر محمد افضل قادری سجادہ نشین ومھتمم
خانقاہ وجامعہ نیک آباد (مراڑیاں شریف) کی
زیرنگرانی
امانتوں کی امین چیریٹی
افضلیہ ویلفیئر (رجسٹرڈ)
خدمت میں پیش پیش
الحمد للہ!
زلزلہ کشمیر و مانسہرہ اور
زلزلہ بلوچستان کے موقع پر سینکڑوں ٹن خوراک اور دیگر ضروری سامان کے
علاوہ 91 شکستہ مساجدو مدارس کی امداد کی گئی۔ سوات و دیگر علاقوں
میں دہشت گردی سے متأثرہ خاندانوں اور یتیم بچوں کیساتھ بھرپور تعاون
کیا گیا۔
اور اب تباہ کن سیلابوں میں متأثرین کیلئے وسیع پیمانے پر خوراک ،ادویات اور کپڑوں کی صورت میں، شہر شہر اور گاؤں گاؤں پہنچ کر، اور لانچوں وہیلی کاپٹروں کے ذریعے دور دراز علاقوں میں ریلیف پہنچایا گیا۔ سیلاب سے متأثرہ شکستہ مساجد ومدارس اور رہائشی مکانوں کی بحالی کیلئے وسیع کام شروع کر دیا گیا ہے سیلاب زدہ علاقوں میں خیمہ بستیاں گرم بستر اور کپڑوں کا انتظام اور 15000 افراد میں قربانی کاگوشت تقسیم کیا گیا ہے. اس کے ساتھ ہی پریشان حال انسانیت کی ضرورتوں کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے جس میں آل رسول کی خدمت اور ان کی شادیاں، یتیموں ومسکینوں کی پرورش اور دیگر ضرورتمندوں کی ایمرجنسی ضروریات کیلئے حصہ لیناشامل ہے۔ لہذا آپ افضلیہ ویلفیئر کے ذریعے ضرورت مندوں کی امداد کرسکتے ہیں مثلا:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الداعی الی الخیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انتظامیہ ’’ افضلیہ ویلفیئر فاونڈیشن‘‘ ( رجسٹرڈ)
مرکزی دفتر: نیک آباد ( مراڑیاں شریف ) گجرات پاکستان
|